کھتری پریمیئرلیگ سے نوجوان کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، سرفراز 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) مسلم کھتری کمیونٹی کے زیرِ اہتمام کھتری پر یمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ گزشتہ شب نورانی عید گاہ الیون جی نیو کراچی میں ایک نہایت شاندار اور رنگا رنگ تقریب میںمکمل ہوگئی،ٹورنامنٹ میں مسلم کھتری برادری کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ہمراہ انٹر نیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔کھتری پریمیئر لیگ سیزن ون کا آغاز 28 فروری سجاس میڈیا الیون اور شوبز الیون کے افتتاحی میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچیز یکم مارچ  سے 26 مارچ 2022 تک اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی فلڈ لائیٹ میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان کے انٹر نیشنل کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گیں۔ڈرافٹنگ کے موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد مہمان خصوصی تھے۔  سابق کپتان نے ایونٹ میں شریک 6 فرنچائز سونیجا سولجر آنرز ارشد منیم، کپتان الیاس منیم، مینیجر یاسین منیم۔ ماندو مارکھور کے آنر عبدالواحد، کپتان آصف علی جی، مینیجر عبدالرشید، ڈاور گلیڈی ایٹر کے آنر نعیم ٹھٹوی، کپتان فیصل کھتری، مینیجر ارشد حکیم جی، بچھڑا واری آز کے آنر وقار داوانہ، کپتان حمید ZW، مینیجر کامران صابر، ڈھڑا دبنگ کے آنرز حنیف ساگر، کپتان شاہد ساگر مینیجر عبداللہ اشرفی،  بھیڈا ٹائیگرز کے آنر عمران چوڑی،کپتان مزمل مینجر عامر علی،  ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری،  آفیشلز عبدالواحد، شاہد تاؤ، کے ہمراہ ٹیم کپتانوں کو آفشلز کٹ پیش کیں اور ڈرافٹ اوپن کیے۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کھتری پریمیئر سیزن1 انعقاد اور شاندار ڈرافٹنگ تقریب سجانے پر مسلم کھتری کمیونیٹی اور انتظامیہ کو کریڈٹ دوں گا۔ انھوں ایونٹ کے فرنچائز آنرز کو ٹیمیں لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا مجھے امید ہے کہ آپ تمام آنرز اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گیں اور تمام کھلاڑی  اچھے کھیل کا مظایرہ کریں گی اس کھیل میں لی جانے والی کیلئے تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسلم کھتری کمیونٹی کے نوجوانوں کو کرکٹ کا بہت شوق ہے لیکن انہیں مواقع نہیں ملتے امید ہے اس موقع سے کھتری برادری کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری نے مہمان خصوصی سرفراز احمد کی آمد اور فرنچائز آنرز اور اسپانسرز اور کا تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا کرتے ہوئے بتایا کہ  ٹاپ پلیئرز اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں اور کانٹے دار میچیز ہونے کی امید ہے  نوجوانوں کے لیے یہ لیگ ایک بہترین موقع ہے۔تقریب میں مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے نثار اور اسماعیل MP، مسلم کھتری انجمن کے عبدالرحیم کے علاہ سابق کرکٹر و کوچ ظفر احمد، سابق صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن لیاقت کھیڑی، حنیف زیر والا و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ فرنچائز کے حتمی اسکوارڈز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن