اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں ہفتہ کو نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 572 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔این سی او سی نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 58 ہزار 657 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک میں فعال کیسز بڑھ کر 16 ہزار 432 ہوگئے ہیں جس میں 604 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کو ساتھ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 969 ہوگئی۔صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہے جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
کرونا وائرس
پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 572 نئے کیسز رپورٹ ، 7 مزید اموات
Jan 10, 2022