تیانجن (شِنہوا) بیجنگ کے ہمسایہ میں واقع چین کی ایک تیانجن بلدیہ نے 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہر بھر میں نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام نے اتوار کو بتایا کہ میونسپل ہیڈ کوارٹر برائے نوول کرونا وائرس روک تھام اور کنٹرول کے مطابق ضلع جن نان میں جمعہ کی شام 6 بجے سے ہفتہ کی رات 9 بجے تک انفیکشنز کی اطلاعات ملی تھی اور جین کی ترتیب سے پتہ چلا کہ مقامی طور پر منتقلی والے پہلے دو مصدقہ کیسز وی او سی /اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔میونسپل صحت کمیشن کے ڈائریکٹر گو چھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دیگر 18 مریض بنیادی طور پر طلباء اور ان کے اہل خانہ کے افراد ہیں جن کا تعلق ڈے کیئر سینٹر اور ایک پرائمری اسکول سے ہے جہاں پہلے دو کیسز سامنے آئے تھے۔شہر کے مرکز برائے امراض کنٹرول اور روک تھام کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڑانگ ینگ نے کہا کہ تازہ ترین لہر میں یہ وائرس کم از کم تین نسلوں تک پھیل چکا ہے اور مزید کیسز بھی سامنے آ سکتے ہیں۔تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان انفیکشنز کا تعلق شہر میں اومی کرون ویرینٹ انفیکشن کے درآمدی کیس سے ہے۔ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ شہر بھر میں نیوکلک ایسڈ کے ٹیسٹ چار اضلاع میں اتوار کی صبح 7 بجے سے اور 12 دیگر اضلاع میں پیر کی صبح 7 بجے سے شروع کئے جائیں گے،جو کہ 24 گھنٹوں میں مکمل ہونے کی امید ہے، اور شہر کے رہائشیوں کو ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے تک گرین ہیلتھ کوڈ نہیں دیا جائے گا
تیانجن
چین، تیانجن نے شہر بھر میں نوول کروناوائرس کی ٹیسٹنگ شروع کردی
Jan 10, 2022