30 سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں: اسدعمر

Jan 10, 2022 | 11:39

ویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹرنے کہا ہے کہ این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے.30 سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فخر ہے کہ این سی اوسی کے ساتھ کام کا موقع ملا، این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا .جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے.عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔
اسدعمرنے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا، 30 سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیںتاکہ کورونا کی وباء سے محفوظ رہا جاسکے.واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 649نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 3شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 5ہزار 707افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 972شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزیدخبریں