تھائی ایئرویز نے پاکستان سے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویراچارٹ تیامٹیکمپورن ٹیم لیڈ فارپاکستان نے بتایا کہ ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے لیے دوبارہ شروع ہوں گی۔ جن میں 2 پروازیں کراچی سے، 2 پروازیں لاہور سے اور 2 پروازیں اسلام آباد سے بنکاک آپریٹ کرےگی۔
اس تناظر میں تھائی ایئرویز نے اپنے ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹر اور آن لائن کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تھائی لینڈ اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑی اور ممکنہ مارکیٹ ہے اور تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل ہونے کے ناطے پاکستانی مسافروں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات فراہم کرتا ہے۔تھائی لینڈ اور اس کے نیٹ ورک کا سفر کرنے والے مسافروں کے علاوہ یہ پاکستان کارگو کے کاروبار کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔دوسری جانب عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اومیکرون وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک سفری پابندی پر بھی غور کررہے ہیں۔