ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہےکہ احتیاط کریں یہ نہ ہوکہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جاناپڑے۔
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا میں اضافہ ہورہاہے.عوام سےاحتیاط کی اپیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2 ڈوزلگوانےوالےبوسٹرڈوزلگوائیں، عوام کی صحت سڑکوں سےاہم ہے. صحت کارڈ سےتھیلسیمیا ودیگرامراض کاعلاج مفت ہوگا۔وزیرصحت یاسمین راشد نے کہاکہ عوام کوریلیف دیناہمارامقصدہے.عوام کوصحت کی سہولت دیناوزیراعظم،وزیراعلیٰ کافرض تھا. حکومت اپنےوعدے پورےکررہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ 31 مارچ تک پورےلاہورمیں صحت کارڈدےدیں گے.خواجہ سراؤں کوبھی صحت کارڈفراہم کریں گے۔