پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ 

Jan 10, 2022 | 14:10

ویب ڈیسک

ہماری حکومت اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے، شاہ محمود قریشی کی بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیربرائے اقتصادیات سے ملاقات میں گفتگو

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہماری حکومت اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیربرائے اقتصادیات سے ملاقات کی جس کے دوران رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ رہے۔ ملاقات میں دوطرفہ اور یورپی یونین کی سطح پر تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں تجارتی و اقتصادی شعبہ جات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہماری حکومت اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کو سراہا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں