سربین ٹینس سٹار جوکووچ مقدمہ جیت گئے‘ عدالت نے آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دیدی

Jan 10, 2022 | 15:14

ویب ڈیسک

آسٹریلیا کی عدالت نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے حکومت کی جانب سے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔آسٹریلیا کی سرکٹ کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد سربین ٹینس اسٹار کو حراستی مرکز سے فوری طور پر رہا کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب حکومتی وکیل کا کہنا ہے کہ نواک جوکووچ اب آزاد ہیں اور وہ اپنی مرضی سے جب چاہیں آسٹریلیا چھوڑ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلوی حکام نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ائیرپورٹ پر روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا تھا جس پر عدالت نے جوکووچ کو ملک بدر کرنے کا معاملہ پیر تک موخر کر دیا تھا۔

مزیدخبریں