دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
دونوں وزرائے خارجہ کامشترکہ اقتصادی کمیشن کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور
پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رومانیہ کے ہم منصب سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔و زیرخارجہ شاہ محمود قریشی رومانیہ کی وزارتِ خارجہ پہنچے تو رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو کے ساتھ ملاقات کی ،رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو نے دورہ رومانیہ کی دعوت قبول کرنے اور رومانیہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میںدونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان قریبی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا،دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور جلد اسلام آباد میں ہوگا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا،ابھی کچھ ہی دیر میں وزارت خارجہ رومانیہ میں ،پولیٹینیکا یونیورسٹی آف بخارسٹ کے ساتھ پاکستانی طلبا کو مستقل بنیادوں پر سکالرشپ فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔