وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے۔حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔مؤثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں .