عدم برداشت سے سیاسی ومعاشی بحران گھمبیر ہورہا ہے:منطور وٹو

Jan 10, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل پبلک فورم کا ماہانہ اجلاس چیئرمین میاں منظور احمد خان وٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اعلامیہ میں اپیل کی گئی کہ تمام سیاسی، جمہوری قوتیں اور ادارے معیشت کی بحالی کے ون نکاتی ایجنڈے پر اکٹھے ہوں۔ تمام قوتیں ذات اور جماعت سے بالاتر ہو کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کوئی راستہ نکالیں۔ ’’کی نوٹس سپیکر‘‘ معروف دانشور، کالم نویس، تجزیہ نگار حفیظ اللہ خان نیازی نے کہاکہ پاکستان 22کروڑ افرادی قوت اور معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کااس حد تک نچلی ترین سطح پر آجانا تشویشناک ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کوئی ملک کرپشن کی وجہ سے ٹوٹا اور نہ کمزور ہوا۔ ملک سیاسی عدم استحکام سے ٹوٹے بھی اور کمزور بھی ہوئے۔ سانحہ مشرقی پاکستان کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ میاں منظور احمد خان وٹو نے تمام محب وطن حلقوں سے اپیل کی کہ عدم برداشت سے ملک کی سیاسی،معاشی صورت حال بگڑرہی ہے ہے۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ کس نے کیا کیا اور کون کس بات کا ذمہ دار ہے اس بات کے تعین اور الزام تراشیوں کی بجائے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی فکر کی جائے۔

مزیدخبریں