اسلام مکمل ضابطہ حیات ، برداشت، نرم روئی کا دین ہے:عبدالغفور راشد 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے جامع مسجد بیت الرحمن سبزہ زار میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ،رواداری، برداشت اور نرم روئی کا دین ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐبرداشت، رواداری اور نرم روئی کا عظیم مظہر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن کہتا ہے کہ اگر آپ نرم مزاج کی بجائے سخت گیر ہوتے تواصحاب ذی وقار کی شکل میں ارد گرد جاں نثار نہ ہوتے۔ اسلام نے رواداری ، برداشت اور تحمل کی بنا پر دنیا میں عروج پایااور آج پوری دنیا میں حضور علیہ السلام کے کلمہ گو پیروکار موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...