لاہور (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل الحمراء میں پاکستان لٹریری فیسٹیول 2023کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد، صدر آرٹس کونسل پاکستان احمد شاہ نے پی ایل ایف کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان لٹریری فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس الحمراء کمیٹی روم میں ہوا۔ پاکستان لٹریر ی فیسٹیول کا انعقاد الحمراء آرٹس کونسل اور آرٹس کونسل آف پاکستان،کراچی کریں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی، صغری صدف،چاند گل شاہ، اصغر ندیم سید،اسامہ صدیق، شیبا عالم نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل آف پاکستان دانیال عمر،ناصر عباس نیئر، ضیاء الحسن بھی اجلاس کا حصہ تھے۔ سہ روزہ پاکستان لٹریری فیسٹیول 10تا 12فروری 2023کو الحمراء میں منعقد ہوگا۔ پاکستانی کرافٹ،فورڈ فیسٹیول، میوزک پرفارمنس،رقص پرفارمنس، مشاعرے،بک فئیر سجائے جائیں گے۔ اْردو، پنجابی، پشتو، بلوچی و دیگر زبانوں پر سیشن ہونگے۔ زبان وادب میں خدمات سرانجام دینے والوں کو یاد کیا جائے گا۔ پاکستان بھر سے عظیم ادبی وثقافتی شخصیات کے ساتھ نوجوان پینلسٹ پر موجود ہونگے۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان لٹریری فیسٹیول کی تیاریوں کو بھرپور انداز میں جاری ہیں۔