لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت کی مرضی ہے کہ جب بھی اعتماد کا ووٹ لے۔ وفاقی وزراء کے اسمبلی آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ ایوان کا اعتماد ہو گا تو ہی حکومت میں ہوں گے، اگر ہمیں اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے پابند نہیں کیا۔
حکومت کی مرضی جب چاہے اعتماد کا ووٹ لے:سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان
Jan 10, 2023