مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پورے ارکان نہ آئے 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، دونوں پارٹیاں مطلوبہ تعداد پوری کرنے میں ناکام ہو گئیں۔ پنجاب میں تبدیلی کی خواہش مند پی ڈی ایم کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دعووں کے برعکس اپنے ارکان کے نمبرز پورے کرنے میں سبکی کا سامنا پڑ گیا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے بھرپور طاقت کے باوجود اجلاس میں 150 سے کم ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تقریباً 145 سے زائد جبکہ پیپلز پارٹی کے صرف 2 ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے سید حسن مرتضیٰ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ارکان اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ سختی سے تاکید کی تھی اس کے باوجود پیپلز پارٹی کے 5 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے، کم تعداد دیکھ کر مسلم لیگ ن کی قیادت مایوسی کا شکار نظر آئی۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی خواہشمند پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پی پی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نمبرز پورے کرنے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 167 اور پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کو 4 آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی کل تعداد 178 ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...