انٹر بینک، ڈالر 27 پیسے مہنگا  سونا 200 روپے تولہ سستا


کراچی (کامرس رپورٹر ) کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 227.14 روپے سے بڑھ کر 227.41 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 236.60 روپے سے گھٹ کر 236.30روپے پر آ گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 200روپے سستا ہو کر 1لاکھ 85ہزار 100روپے کا ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...