صدر کی اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کے بل 2022 کی توثیق


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کے بل 2022 کی توثیق کردی۔ پیر کوایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق بل کے ذریعے نجی طور پر سود پر مبنی رقم ادھار دینے کا کاروبار اور کام کرنے، قرض دینے اور سودی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2022 کی بھی توثیق کردی، بل کے ذریعے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002 ئ￿ میں ترمیم کی گئی ہے ۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...