فیصل آباد: اینٹی کرپشن دفتر میں کرپشن لاہور کی ٹیم کا چھاپہ‘ مبینہ ملزم فرار


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور اینٹی کرپشن کی ویجیلنس ٹیم نے فیصل آباد کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ پر چھاپہ مارا تو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ریجنل ڈائریکٹر دفتر سے رفو چکر ہو گئے۔ شہری یٰسین کی جانب سے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایوب خان بلوچ اور اینٹی کرپشن کے دیگر آٹھ ملازمین نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درج کروائے گئے مقدمہ میں تین بار گرفتار ہونے والے نامزد ملزم فیصل کو مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا، جس کی گرفتاری کا تمام تر ریکارڈ موجود ہے۔ جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے احمد سیف کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز اچانک ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے دفتر میں ہوئے اور ٹیم کی اطلاع ملنے پر ریجنل ڈائریکٹر سمیت ملوث اہلکار فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...