لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور، متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈاکو نبیل کے دکان کے تالے توڑ کر 1لاکھ کے کپڑے، شاہدرہ میں ڈاکو مطلوب سے 29 ہزار اور موبائل فون ، جنوبی چھاونی میں عفان سے 22 ہزار موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں وقاص سے 20 ہزار کا موبائل فون، گارڈن ٹاون میں فیصل سے 2 لاکھ 65 ہزار، باغبانپورہ میں عمر اور اس کے دوستوں سے 1لاکھ 2 ہزار اور موبائل فون، ہنجروال میں پرویز سے 27 ہزار موبائل فون، شاہدرہ میں عثمان سے 7 ہزار موبائل فون، سول لائن میں عبدالحنان سے 12 ہزار، موبائل فون، کوٹ لکھپت میں شاہ زیب اور اس کے انکل سے 20 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹائون میں آصف سے 5 ہزار اور موبائل فون، مغل پورہ میں زین سے نقدی اور موبائل فون، فیکٹری۔ایریا میں بلال آٹو پارٹس کی دکان میں گھس کر غالب مارکیٹ میں علی رضا سے 30 ہزار کے موبائل فون، نواب ٹائون میں منور سے 5 ہزار اور موبائل فون، پرانی انارکلی میں اقبال سے موبائل فون، نواب ٹائون میں شہزاد سے موبائل فون، شاہدرہ میں اجمل سے 5ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں ڈاکو اویس سے گن پوائنٹ پر اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ، گلبرگ میں ندیم سے گلشن اقبال میںابوبکر کی موٹر سائیکلیں چھین لیں جبکہ گارڈن ٹائون، چوہنگ، ڈیفنس، لاری اڈا سے کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی آباد، بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد مہدی کے گھر ایل ڈی اے ایونیو میں ڈاکو نے وضو کے بہانے داخل ہونے کی کوشش کی۔ محمد مہدی کے بھائی ظفر مہدی نے مزاحمت کی تو ملزم کے دو ساتھی بھی آگئے، تینوں ڈاکوسکیورٹی گارڈ سے موبائل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر ظفر مہدی کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔