لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صاحبزادہ شہزاد سلطان کونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ اْنہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی زیر نگرانی پولیس کا امیج اور ورکنگ بہتر ہو گی۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگرجرائم کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدمات اٹھائے جائیں۔
گورنر پنجاب سے نئے تعینات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب شہزاد سلطان کی ملاقات
Jan 10, 2023