منسک، ماسکو (اے پی پی) بیلاروس اور روس کی مسلح افواج کے فضائی یونٹس 16جنوری سے مشترکہ تربیتی فضائی مشقیں شروع کریں گے۔ بیلاروس کی وزارت دفاع نے بذریعہ ٹیلی گرام ایک رپورٹ میں بتایا کہ مشقیں یکم فروری تک جاری رہیں گی۔ یوکرائن نے روس سے مذاکرات کے بعد اس کے گرفتار کئے گئے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا۔ روس نے بھی اپنی تحویل میں 50 یوکرائنی فوجیوں کو چھوڑ دیا ہے۔
روس، بیلاروس کے ساتھ فضائی مشقیں کرے گا، یوکرائن سے 50 قیدیوں کا تبادلہ
Jan 10, 2023