لاہور(نمائندہ خصوصی)مغلپورہ کے علاقہ میں 75 سالہ بزرگ شہری کی پراسرار ہلاکت ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔راہگیر نے مغلپورہ کے علاقے میں سڑک کے کنارے سے بے ہوشی کی حالت میںملنے والے بزرگ شہری ظفر اقبال کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہناہے کہ متوفی اپنے بیٹے سے مل کر گھر واپس جارہا تھا کہ دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔