لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔لاہور کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں صفائی، تجاوزات، پارکنگ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے پارکنگ ایریا گراونڈ میں پبلک ٹوائیلٹس کو فوری فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ کی صفائی بہترین ہے۔ مارکیٹ میں علیحدہ چھوٹے کنٹینرز لگ چکے ہیں۔
کمشنر لاہور کالبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Jan 10, 2023