لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ا یجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاو ید قاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ، سپیشل سیکرٹری شعیب جدون، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور آغانبیل،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرندیم حفیظ بٹ، ڈائریکٹر لائنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرانورجنجوعہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ اور سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزنے اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو تفصیلی بریفنگ دی۔یاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بہتر علاج ومعالجہ کویقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے گی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ساتھ مل کر سرکاری ہسپتالوں کے حالات مزیدبہترکرنے کی کوشش کریں گے۔ ایم ایس حضرات ایس اوپیزکے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کریں۔
ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اجلاس ،ہسپتالوں میںاقدامات کا جائزہ
Jan 10, 2023