لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سینئر مرکزی رہنما رانا محمد تنویر نے اپنے جاری کردہ ردعمل میں کہا کہ چوہدری محمد سرور اور فیصل واڈا محسن کش انسان ہیں۔ ان کی سیاست صرف اپنے ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ آج کل ضمیر فروش اور کرپٹ مافیا کے آلہ کار بنے پھر رہے ہیں۔ ان سے کسی خیر کی توقع کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ یہ مسلسل عمران خان کے خلاف زہر اگلنے اور بے بنیاد بہتان تراشی کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔یہ عوام اور جمہوریت کے مجرم ہیں۔