کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ اور اوپن میرٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں کی فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جوتاحال کسی بھی وجہ سے اپنی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے،وہ اپنی داخلہ فیس 10 اور11 جنوری2023 ء کو جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فیس صبح ساڑھے9بجے تاشام 4بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
جامعہ کراچی: داخلوں فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع
Jan 10, 2023