کراچی سے لاپتا دونوں سہیلیاں لاہور سے مل گئیں


کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہونے والی دونوں سہیلیاں لاہور سے مل گئیں۔لڑکیوں کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاون میں درج کیا گیا تھا، دونوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں ہیں جن کی عمر 14 برس ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق دونوں لڑکیاں لاہور ریلوے پولیس کو اسٹیشن پر ملیں، ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ لڑکیوں کو کوریا جانے کا شوق تھا، انہیں پہلے لاہور پھر اسلام آباد اور وہاں سے کوریا جانا تھا۔دونوں لڑکیاں کورین میوزک بینڈ سے متاثر تھیں اور لڑکیاں کوریا جانے کے لیے مبینہ طور پر گھروں سے خود گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سہیلیاں منصوبہ بندی کرکے گھر سے نکلیں جس کیلئے انہوں نے مختلف ٹرینوں کی معلومات لیں اور کوریا جانے کیلئے تمام معلومات جمع کیں۔دونوں نے اپنے ایک کزن کو بھی ساتھ چلنے کا کہا لیکن وہ نہیں گیا، دونوں لڑکیاں جانے سے پہلے گوگل آئی ڈی فارمیٹ کرکے گئیں۔

ای پیپر دی نیشن