ایلیمنٹری و انٹر گریڈ ڈرائنگ امتحانات‘  نجی اسکول طلبہ کو بھی شرکت کی اجازت


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ اور انٹر گریڈ ڈرائنگ امتحانات میں کراچی کے نجی اسکولوں کے طلبہ کو بھی شریک ہونے کی اجازت دیدی ،مذکور ہ امتحان پاس کرنیوالے امیدوار سرکاری اسکولوں میں ڈرائنگ ٹیچر بھرتی ہونے کے اہل ہو جائیںگے ، ایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ اور انٹر گریڈ ڈرائنگ امتحان میں شرکت کے لیے عمر کی حد30سال مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ امیدوار اپنے شناختی کارڈ اور ڈومسائل و پی آر سی کاپی کے ساتھ امتحانات میں شریک ہوسکیں گے۔امیدوار رواں ماہ کے دوران لیٹ فیس کیساتھ فارم ڈائریکٹوریٹ اسکول کراچی کریم آباد میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ امتحانات ماہ ستمبر2023ء میں منعقد ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذیلی ادارے انسپکٹر آف ڈرائنگ ایگزامینشن فار سندھ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول حیدرآباد نے کراچی میں ایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ(ای جی ڈی) اور انٹر گریڈ ڈرائنگ (آئی ڈی جی) امتحانات کا فیصلہ کیا ہے۔ ان امتحانات کا مقصد اسکول کے طلبہ میں ڈرائنگ کی اہمیت اور مستقل میں ڈرائنگ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ ایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ امتحانات میں چھٹی(6) جماعت سے آٹھویں (8) جماعت کے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں تاہم  طلبہ ایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ اور انٹر گریڈ ڈرائنگ ٹیچر امتحانات میں بیک وقت شریک نہیں ہوسکتے۔ صرف ایک وقت میں ایک امتحان میں طلبہ کو شریک ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔ ان امتحانات میں سرکاری اور نجی اسکول کے طلبہ بھی اپنے اسکول کے توسط سے شریک ہوسکتے ہیں امتحانات میں 6پرچہ جات ہوتے ہیں جن میں آبجیکٹیو ڈرائنگ ،نیچرل ڈرائنگ ،فری ہینڈ،میموری ڈرائنگ ،پلین جیومیٹری اور ڈیزائن شامل ہیں تمام پرچہ 100نمبر پر مشتمل ہیں۔ ان تمام پرچہ جات کے سلیبس انسپکٹر آف ڈرائنگ ایگزامینشن فار سندھ ڈائریکٹریٹ آف اسکول حیدر آباد کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں۔امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کو ایڈ مٹ کارڈ انسپکٹر آف ڈرائنگ ایگزامینشن فار سندھ ڈائریکٹریٹ آف اسکول حیدر آباد سے جاری کئے جائیں گے۔ امتحانات ماہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہیں۔ انسپکٹر آف ڈرائنگ ایگزامینشن فار سندھ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول حیدر آباد کی جانب سے کراچی ریجن کے لیے فوکل پرسن ڈائریکٹریٹ اسکول ایجوکیشن کراچی کے رجسٹرار عبدالرزاق قاضی کو مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی اسکول کے طلبہ ڈائریکٹریٹ اسکول ایجوکیشن کے رجسٹرار عبد الرزاق قاضی سے رابطہ کرسکتے ہیں اور سلیبس  انسپکٹر آف ڈرائنگ حیدر آباد سے منگوایا جاسکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...