اسلا م آبا د(خصوصی نامہ نگار) وزارت اقتصادی امورکے سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز اورپاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹررائنا کیونکا نے معاہدوں پردستخط کئے۔معاہدوں کے تحت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اوربلوچستان میں زراعت کی ویلیوچین کی ترقی، ماحول دوست توانائی اورہنرمندافرادی قوت کوفروغ دیا جائیگا۔ ڈاکٹرکاظم نیازنے اس موقع پرکہاکہ یورپی یونین پاکستان کاقابل اعتماد اورگراں قدر ترقیاتی شراکت دارہے،پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں یورپی یونین اہم کردار اداکررہی ہے ۔یورپی یونین کی سفیرنے کہاکہ پاکستان اپنی نوجوان آبادی اورقدرتی وسائل کی وجہ سے وسیع استعداد کاحامل ملک ہے ۔
پاکستان،یورپی یونین میں 87 ملین یوروکے تین معاہدوں پردستخط
Jan 10, 2023