اچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے اپنی رہائش گاہ پر عوامی مسائل سننے کے بعداظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے ،لیکن انہوں نے توعوام کو مزیدآزمائشوں میں مبتلاکردیاہے، حکمرانوں کی عوامی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہونی چاہیے لیکن انہوںنے توشایدکچھ اورہی سوچ رکھاہے ۔غریب عوام بددعائے دے رہے ہیں ،مہنگائی تاریخ کی ترین سطح پرپہنچ چکی ہے،معاشی حالات بدسے بدترہوتے جارہے ہیں،آٹا،گیس ،بجلی کی شیدقلت ہے،انڈسٹریاں بندہورہی ہے،بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے،عوام معاشی بحران کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی بسرکررہے ہیں،لوگوں کے پاس میت کودفنانے تک کیلئے کفن دفن کے پیسے تک نہیں ہے،لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس سنگین صورت حال کے باوجودسیاست دان ملک وقوم کے خاطر مل کربیٹھنے کو تیارنہیں ہے۔محمدسلیم عطاری نے توانائی کے بحران کے ساتھ اجناس کی قلت پر بھی تشویش کا اظہارکیااورکہاکہ مہنگاآٹابھی عوام کودستیاب نہیں ہے ،مرغی کا گوشت بھی عوام کی دسترس سے دورہوگیاہے ،موجودہ صورت حال سے ہرطرف یہی بات چل رہی ہے کہ شایدملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے اس حوالے عوام کی تشویش بڑھ گئی ہے ۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوان کابڑی تعدادمیں ملک سے باہرجانابھی لمحہ فکریہ ہے ،حکمرانوں کو فوری طورپرملکی سنگین صورت حال کاادراک کرناہوگا۔
عوامی مسائل کاحل حکمرانوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔محمدسلیم عطاری
Jan 10, 2023