کراچی(اسٹاف رپورٹر)اللہ اکبر تحریک کراچی کے زیراہتمام بارہویں میڈیکل سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔گلشن اقبال میں واقع میڈیکل سینٹر کا افتتاح اللہ اکبرتحریک سندھ کے صدر فیصل ندیم نے مرکزی رہنماں بلدیاتی امیدواروں اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ علاقہ مکینوں نے اللہ اکبر تحریک کی خدمات کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو قابل قدر قراردیا ۔علاوہ ازیں اللہ اکبرتحریک کیتحت ڈالمیا میں سستے ڈسکانٹ اسٹور کا بھی افتتاح کیا گیا۔اور شہر کے درجنوں مقامات پر فری میڈیکل کیمپس ، سستے سبزی بازاروں اور مختلف علاقوں میں تنظیمی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔جہاں ہزاروں شہریوں نے شرکت و استفادہ کیا۔افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے صرف وعدے کیے ۔ عملی طور پر ان کی کارگردگی صفر ہے ۔جن کی نااہلی سے سندھ ڈوبا ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں وہ ایک بار پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے تیار بیٹھے ہیں ۔پاکستان جیسا زرعی ملک گندم اور دیگر اشیا باہر سے منگوانے پر مجبور ہیں ۔ عوام آٹے کے حصول کے لیے دربدر پھر رہے ہیں ۔ اپنی پبلسٹی کی خاطر سستے آٹے کی نمائش کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ ہر اسٹور پرضروری اشیا مہیا کریں ۔سیلاب سے متاثرہ خاندان اس ٹھٹھرتی سردی میں آج بھی گھروں سے محروم ہیں ۔ہمیں آزمائیہوئے لوگوں کو مسترد کرنا ہوگا۔فیصل ندیم نے کہا کہ ہماری خدمات اقتدار کا حصول نہیں انسانیت کی خدمت ہے۔ الیکشن ہوں یا نہ ہوں اللہ اکبر والوں کو اپنی خدمت میں مصروف پائیں گے۔ اللہ اکبر تحریک کا پیغام اخوت کا پیغام ہے۔ اتحاد و اتفاق والا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اکبر تحریک لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔صحت کے شعبہ میں مثالی کام ہماری پہچان ہے۔ کلینک کے قیام سے علاقہ مکینوں کو معیاری اور رعایتی سہولتیں میسرآئیں گی ۔ شہریOPD،الٹرا سانڈ،بلڈٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا اور ترقی کے لیے معاشرے میں موجود تمام وسائل کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔شہر قائد میں بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچاناضروری ہے ۔ اللہ اکبر تحریک اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش رہتی ہے ۔ ہمارا مقصد ہی انسانیت ہے۔