پہلی دفعہ حکومت کے گھبرانے کا وقت ہو چکا:علی نواز اعوان

Jan 10, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنماء علی نواز اعوان نے اسلام اباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج پہلی دفعہ حکومت کے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے،آج حکومت کی آخری درخواست تھی کہ ہمیں دس دن کا وقت دے دیں،الیکشن کمیشن نے حامی بھری ہے کہ وہ دس دن میں الیکشن کروا سکتے ہیں،آج ان کے سارے جواز دھڑن تختہ ہوئے ہیں،امید ہے اسی ماہ الیکشن ہوں گے، اس حکومت کے پاس رہی سہی ساکھ ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں