آٹا بحران میں وفاق اورسندھ حکومت کا اہم کردارہے :ضیاءاللہ سندھو


کامونکی(نمائندہ خصوصی)آٹے کا بحران پیدا کرنے میں وفاقی اورسندھ حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے،پنجاب حکومت نے فلور ملوں کے کوٹے کو ڈبل کر دیا ہے اور سیل پوائنٹ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جوکہ احسن اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ چودھری ضیاء اللہ سندھو،صدر تحریک انصاف سٹی کامونکی میاں حامد علی ایڈووکیٹ اور سینئر رہنما مسلم لیگ(ق)الحاج شیخ نصیر احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت کو دیکھ کرانتخابات سے بھاگ رہی ہے،ملک میں تعمیر وترقی کی بنیاد تحریک انصاف نے رکھی،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے بے مثال منصوبے شروع کر رکھے ہیں پنجاب میں اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن