عالمی برادری نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا: مریم اورنگ زیب

Jan 10, 2023


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں اہم پیغام دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 16 ارب ڈالر میں سے پچاس فیصد خود برداشت کرے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بحالی کی کوششوں میں عالمی تعاون کا خواہاں ہے، ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ترقی پذیر ممالک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔  مزید برآں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
 مریم  اورنگزیب 

مزیدخبریں