ٹنڈوالہ یار (رپورٹ راجہ جاوید خانزادہ) ٹنڈوالہ یار میں آئی بی اے 2021 پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی ٹیسٹ میں 33 سے 39 نمبر لینے والے امیدوار سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی امیدوار مجیب لغاری , زبیر لوند, سہیل خاصخیلی , شوکت جروار, اکبر جروار, شفیع ساہوال , دیدار حسین لوند, و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنے جائز مطالبات کیلئے 8 ماہ سے ہر ضلع ہر شہر میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ ہمارے پاس نہیں آیا، انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں وزیر اعلی نے 40 مارکس والوں کو پاس کیا اور بعد میں وزیر تعلیم نے اپنوں کو نوازنے کیلئے چند علاقوں میں 33 مارکس والوں کو پاس کرکے ہم سے نا انصافی کی ہم ایک ہی صوبہ سندھ میں رہتے ہیں اور یہان چلنے والے دو قانون کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے سندھ کی بچیاں اور پڑھے لکھے نوجوان روڈوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہمارا احتجاج تبتک جاری رہیگا جب تک ہمارا مطالبہ منظور نہیں کیا ،انہوں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری , وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر تعلیم و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ 33 سے 39 مارکس لینے والے جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی امیدواروں کو پاس کرکے انکی بے چینی ختم کی جائے۔