گھارو  ، بلدیاتی انتخابات سے قبل آزاد امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار 


 گھارو( نامہ نگار) گھارو میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے ایک اور وکٹ گرادی 15 جنوری کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے پیپلزپارٹی نے اپنے مخالفین کو راضی کرتے ہوئے اپنے حق میں بیٹھنے پر مجبور کردیا جہاں اس سے قبل دس سے زائد مخالفین نے پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے فارم واپس لے لیے ہیں جبکہ آج بروز پیر وارڈ نمبر 8 کے آزاد امیدوار مولوی محمد قاسم چانڈیو نے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر بابو پہنور کے حق میں دستبردار ہوگئے یاد رہے اس سلسلے میں گھارو ٹاؤن ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن