نواب شاہ( نامہ نگار)تین موٹر سائیکل سوار لٹیروں کا گروہ پولیس کیلئے چھلاوہ بن گیا ،ایک دن میں پانچ وارداتیںپولیس لٹیروں کو گرفتار کرنے میں ناکام تفصیل کے مطابق نواب شاہ شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں آئے دن شہری تین رکنی موٹر سائیکل سوارپراسرار لٹیرے گروہ کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق اس تین رکنی 125موٹر سائیکل سوار مسلح لٹیرے گروہ نے ایک میڈیکل اسٹور سے نقدی ،ایک رائیڈر سے اس کی موٹر سائیکل،ایک غریب مونگ پھلی فروش سے اس کی نقدی،اسحاق ہوٹل روڈ سے راشد بیکری کے مالک سے نقدی اور موبائل فون اور ایک شہری سے اس کا موبائل فون چھین لیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ،واضح رہے کہ گذشتہ روز مذکورہ لٹیروں کے گروہ نے ایک میڈیکل اسٹور اور بچھیری روڈ پر واقع یوٹیلیٹی اسٹورکے انچارج رائو رمیز سے دولاکھ روپے سے زائد نقدی اور اسٹور کے ملازمین سے ان کے موبائل فون چھین کر اطمینان سے فرار ہوگئے تھے جنہیں گرفتار کرنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے جبکہ شہر میں دن دہاڑے لوٹ مارکی ان وارداتوں سے عام شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ا س تیں رکنی موٹر سائیکل سوار مسلح گروہ کو گرفتار کرکے ان سے چھینا ہوا مال اور نقدی برآمد کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے#