عوامی مسائل حل کرنا پی پی کی ترجیحات میں شامل ہے ، عاجز دھامرا


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینیٹرو ٹکٹ ہولڈر پی ایس 66 عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مخالفین کوبلا رنگ و نسل عوامی مسائل حل کر کے جواب دیتی ہے اور عوامی مسائل حل کرنا پی پی پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے آج عوامی مسئلے کے تدارک کے لیے اپنے ذاتی خرچ سے شاکر کالونی کی پلیہ کی از سر نو تعمیر کروا کر اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں کہی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے علاقے شاکر کالونی یوسی 22 کی عوام کو نالے پر پلیہ ٹوٹ جانے کے باعث آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تھا جسے سینئر سینیٹر عاجز دھامراہ نے اپنے ذاتی خرچ سے تعمیر کروا کر اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا جس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے سینٹیر عاجز دھامراہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع سینٹیر عاجز دھامراہ نے تقریب کے انعقاد پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کے کارکنان و رہنماوں کی جڑیں عوام ہی ہیں۔ تقریب میں سید غلام مصطفی شاہ، دانیال ابڑو، رفیق مارواڑی ، پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی22 ایڈوکیٹ ذوالفقار عرسانی وسیم قریشی، محمد علی گوہر سمیت علاقہ معززین و پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں یو سی24 میں ایم کیو ایم کے کے کارکن فرید قریش، بابا صدرالدین ،ابرار قریشی فیصل قریشی یوسف ذاکر،راشید ارشد و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی-

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...