کہروڑپکا(خبر نگار ) وائس چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل ڈسٹرکٹ لودھراں کی جانب سے یونین کونسل رانا واہن میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں 17درخواستیں موصول ہوئیں۔ کھلی کچہری میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی۔ وائس چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل ڈسٹرکٹ لودھراں شیخ اعجاز نے عوام کے مسائل سن کر کہا کہ فوری حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے تمام شکایت موقع پر حل کرنے کی جائے گی۔