ملتان(خبر نگار خصوصی ) چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے رانا اخلاق کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات ہونے پر مبارک باد، گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ کے تعاون سے پی ایچ اے کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔