کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بانی و چیئرمین، سابق ٹاؤن ناظم شیخ محمد فیروز کی قیادت میں 8 جنوری کو کورنگی میں یکجہتی پاکستان و افواج پاکستان کے عنوان سے جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں تاحد نگاہ عوام ہی عوام شریک تھی مقررین کا کہنا تھاکہ جمہوریت میں ہی ملک کی بقاء ہے، افواج پاکستان نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہے،دل سے پاکستانی بنگالی برادری کی قدر کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستانی بنگالی برادری کے حقوق کی ضامن ہے،افواج پاکستان کے ہمراہ ماضی میں البدر الشمس بناکر دشمن کا مقابلہ کیا تھا ضرورت پڑی تو افواج پاکستان کے شانانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے،جتنا یہ ملک دیگر برادریوں کا ہے اتنا ہی بنگالیوں کا بھی ہے جلسہ میں پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سینیٹر وقار مہدی، بانی و چیئرمین شیخ محمد فیروز، سرپرست اعلیٰ جاوید اقبال، سینئر وائس چیئرمین ایم ایم رفیق الحسینی، سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ، وائس چیئرمین اول ابوبکر صدیقی، مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز، سینئر نائب صدر چودھری یونس کشمیری، جنرل سیکریٹری مفتی زین الحق نقشبندی و دیگر نے خطاب کیا۔