فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 3000 کلو ممنوعہ چائینیز سالٹ برآمد 


 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیم کا راولپنڈی میں گودام پر چھاپہ، 3000 کلو ممنوعہ چائینیز سالٹ برآمد کر لیا، ریلوے ورکشاپ روڈ پر کارروائی کی گئی ہے۔  ضبط کیے گئے ممنوعہ نمک کی مالیت 41لاکھ 30 ہزار روپے ہے، گودام مالک کیجانب سے نمک کی خرید و فروخت کا  کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی اور مدثر ریاض ملک کے مطابق چائنیز سالٹ (مونوسوڈیم گلوٹامیٹ) کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن