راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے پیرودہائی واقعہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی پیر کے روزہولی فیملی ہسپتال میں عیادت کی زخمی اہلکاروںصداقت اور علی رضا کی جلد صحتیابی کے متعلق طبی عملہ سے دریافت کیا اور موقع پر موجود افسران کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں آر پی او نے دونوں اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور بہادری کو سراہا اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاآر پی او راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت کریک ڈائون جاری رہے گا۔
شہریوںکیلئے جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ، آر پی او
Jan 10, 2023