راولپنڈی(جنرل رپورٹر) موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز معمول کے مطابق کھل گئے، رونقیں بحال ہو گئیں موسم سرما کی چھٹیاں گزشتہ سال دسمبر کے مہینے کے آخرمیں ہوئیں اور31دسمبر تک تھیں ، یکم جنوری کو اتوار کا دن ہونے کے باعث تعلیمی ادارے 2جنوری کو کھلنا تھے لیکن موسم میں ٹھنڈک کے باعث چھٹیوں میں 7جنوری تک تو سیع کر دی گئی، 8جنوری کو اتوار ہونے کے باعث صوبہ بھر سمیت راولپنڈی میں بھی سرکاری وپرائیویٹ سکول و کالج 9جنوری پیر کے روز دوبارہ کھل گئے،رپورٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں موسم ٹھنڈا ہو تا ہے گزشتہ روز والدین نے چھوٹے بچوں کو سردی سے بچاتے ہوئے سکولوں میں پہنچایا ، سکولوں کالجوں کے باہر کھانے پینے کی مختلف اشیاء فروخت کرنے والے سٹا لز ہولڈرز بھی خوش ہو گئے.