قلم کار،سینئر اخبار نویس شہناز تاتاری اسلام آباد میں سپرد خاک


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل پریس کلب کی سینئر رکن ‘ پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر سید ابرار رضوی کی اہلیہ‘ اداکارہ یاسر رضوی اور اے پی پی کے کاشف رضوی کی والدہ اور مرحوم محمد رفیق سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس کی صاحب زادی محترمہ شہناز تاتاری مختصر علالت کے بعد اتوار شب 11 بجے انتقال کرگئیں۔ انہیں اگلے روز سہ پہر چار بجے سیکٹر ایچ ایٹ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی ‘ عوامی‘ سیاسی‘ تجارتی اور صحافتی حلقوں کی نمائندہ شخصیات شریک ہوئی۔ رسم قل آج بروز منگل صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ آصف ہاؤس یاسمین روڈ جی سیون تھری میں ہوگئی۔ 70 سالہ شہناز تاتاری 8 کتابوں کی مصنفہ تھیں۔ علاج شمسی پر عبور رکھتی تھیں، انہوں نے خلیج اور یورپ سمیت آدھی دنیا کی سیر کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...