پچھلی حکومتوںنے مفاد کی خاطر ملکی معیشت تباہ کر دی: سردار عبدالرزاق

Jan 10, 2023



نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت)  پچھلی حکومتوںنے مفاد کی خاطر ملکی معیشت تباہ کر دی ہے جماعت اسلامی کی باکردار قیادت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ان خیالات کا اظہار زونل امیر سردار عبدالرزاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورت حال نازک ہے پاکستانی معیشت کو سود اور کرپشن نے تباہ کر دیا ہے عمران خان کے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے  ۔

مزیدخبریں