شوکت علی بھٹی نے مدنی بازار میںٹف ٹائلز منصوبہ کا افتتاح کیا


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی نائب صدر اور مستعفی ایم این اے شوکت علی بھٹی نے یہاں مدنی بازار میںسکندر نواز بھٹی، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد امجد اور حاجی محمد رفیق مغل کے ہمراہ  ٹف ٹائلز کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان ہی وہ جماعت ہے جو عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔ موجودہ حکمران ملک کو دن بدن نئے سے نئے بحرانوں میں دھکیل رہے ہیں۔ جس سے ملکی معیشت کا دیوالیہ ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمار امشن ایک ہی ہے وہ ہے عوام کی دن رات خدمت جس کے لئے ہم ہمہ وقت کوشاںہیں۔

ای پیپر دی نیشن