گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کوہلو والا کی رہائشی رضیہ سلطانہ اور اسکی بیٹی سمیرا کو بد بخت پوتوں ریحان ،راحیل اور انکے ہمراہی خاتون نائلہ نے مکان ہتھیانے کی خاطر ڈنڈوں سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا تھا ، تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سی پی او عمر سلامت نے اس واقعہ کا نوٹس لیا جس پر صدر پو لیس نے تین روز بعد مقدمہ درج کیا تاہم ایس پی سول لائن رضوان طارق کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس حوالے سے سی پی او عمر سلامت کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔