گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کمشنر غلام فرید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے گوجرانوالہ ڈویژن میں 718 دیہی مراکز مال میں زمینداروں‘ کسانوں اور عوام الناس کو محکمہ مال سے متعلقہ سروسز کی فراہمی میں واضح بہتری اورشفافیت لائی گئی ہے اور حکومت کی ترجیحات کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کو فروغ دے کر محکمہ مال کو حقیقی معنوں میں عوام دوست ادارہ بنایا جا رہا ہے انہوںنے یہ بات بورڈ آف ریونیو کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ کمشنر نے ریونیو افسروں اور ریونیو سٹاف کی خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہاکہ ہمارا اصل کام عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا اور محکمہ مال کی کارکردگی میں واضح بہتری لانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ زمینوں ،جائیدادوں کے تنازعات کوبہتر اور منظم طریقہ کار ریونیو کور ٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت نمٹایا جا رہاہے اور اس سلسلہ میں دسمبر میں422 کیسوں کا میرٹ پر فیصلہ کیاگیا۔اجلا س میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ کے تمام 532 مواضعات میں ڈیجیٹل گرداوری مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ سیالکو ٹ میں1419 اور نارووال میں1176 مواضعات کی ڈیجیٹل گرداوری بھی مکمل کر لی گئی۔اجلاس میں ، ڈپٹی کمشنر سائر عمر ‘ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی‘ ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ اور دیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شر کت کی ۔