شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی سے) شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہری شدید دشواریوں کا شکار، عملہ تہہ بازاری کی ملی بھگت کا انکشاف، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے مختلف بازار وں اور شاہراؤں پر تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے جنہیں ہٹانے کی بجائے عملہ تہہ بازاری کے بعض ملازمین متعلقہ افسروں کی آشیرباد سے تجاوزات قائم کرنیوالوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں جس سے تجاوزات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں، شہریوں کے مطابق عملہ تہہ بازاری میں بعض پرائیویٹ افراد کو شامل کیا گیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراء سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات سے چھٹکارا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔